میڈل تقریب ، 30سیکنڈز تک ماسک اتارنے کی اجازت

میڈل تقریب ، 30سیکنڈز تک ماسک اتارنے کی اجازت

ایتھلیٹس فوٹو کے علاوہ پلیٹ فارم پر سماجی فاصلہ قائم رکھیں، اولمپک کمیٹی

ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ٹوکیو اولمپکس میں وکٹری سٹینڈ پر کووڈ پروٹوکولز کے تحت میڈل تقریب میں 30 سیکنڈز تک ماسک اتارنے کی اجازت دے دی۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق ایتھلیٹس فوٹو کے علاوہ پلیٹ فارم پر سماجی فاصلہ قائم رکھیں، ماسک صرف تیس سیکنڈز کے لیے اتار سکتے ہیں تاہم کئی ایتھلیٹس مقررہ وقت سے زیادہ ماسک اتارتے دیکھے گئے ہیں۔آئی او سی کے مطابق سپورٹ سٹاف اور کوچز کو بھی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا، سپورٹ سٹاف اور کوچز سٹینڈز سے چلاتے ہیں، ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں، تمام افراد ٹوکیو اولمپکس کے ضابطے کے مطابق چلیں۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بدقسمتی سے ہم جشن منانے کی اجازت نہیں دے سکتے ، ایتھلیٹس صرف سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر تصویر لے سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں