جاوید میانداد کا وزیر اعظم سے ملکی اسپورٹس فیڈریشنز کے احتساب کا مطالبہ

جاوید میانداد کا وزیر اعظم سے ملکی اسپورٹس فیڈریشنز کے احتساب کا مطالبہ

سابق قومی کپتان جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان سے کھیلوں کی ملکی فیڈریشنز کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بہترین پرفارمنس کے ساتھ طلحہٰ طالب ہمارا سر فخر سے بلند کردیا م

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)گر افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو سہولتیں فراہم کرنے کا کہہ کہہ کر تھک گئے مگر کسی نے ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ سوائے کرکٹ کے کسی دوسرے کھیل پر توجہ نہیں دی جا رہی حالانکہ نئے پاکستان میں دیگر کھیلوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا۔جاوید میانداد نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود طلحہٰ طالب نے اچھی پرفارمنس دی مگر وزارت کھیل کی جانب سے کبھی کھیلوں پر توجہ نہیں دی گئی لہٰذا وزیر اعظم عمران خان معاملات کی بہتری کیلئے کھیلوں کی فیڈریشنز اور وزارت کھیل کے حکام کیخلاف سخت ایکشن لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں