قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کینسنگٹن اوول میں بھرپور ٹریننگ سیشن

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کینسنگٹن اوول میں بھرپور ٹریننگ سیشن

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اسکواڈ کا کینسنگٹن اوول میں پہلا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا البتہ بارش کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھرپورانداز سے نیٹ سیشن نہیں کر سکے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے گزشتہ روز فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کا بھرپور سیشن کیا جبکہ سینٹر اور سائیڈ پچز پر بیٹنگ اور بالنگ کی پریکٹس بھی جاری رکھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں