ٹوکیو اولمپکس:میزبان ملک جاپان کی آٹھ طلائی تمغوں کی بدولت حکمرانی قائم

 ٹوکیو اولمپکس:میزبان ملک جاپان کی آٹھ طلائی تمغوں کی بدولت حکمرانی قائم

گزشتہ روز مزید تین طلائی تمغے حاصل کر کے میزبان ملک جاپان نے آٹھ گولڈٖ میڈلز کی بدولت حکمرانی قائم کرلی

ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک) جبکہ سات گولڈ میڈلز کا مالک امریکا دوسرے نمبر پر قابض ہو گیا اور ابتدائی دو روز تک سرفہرست پوزیشن پر موجود چین کو تیسرے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا جو چھ گولڈ سمیت مجموعی طور پر سب سے زیادہ اٹھارہ تمغے جیتنے کے بعد تیسرے روز ایک بھی طلائی تمغہ نہ جیت سکا۔ برطانوی ایتھلیٹس نے تیسرے دن تین طلائی تمغوں کے ساتھ گولڈ کا کھاتہ کھول لیا جبکہ روسی اولمپک کمیٹی کے ایتھلیٹس نے بھی مزید تین تمغے حاصل کئے جبکہ جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کوسوو، سلواکیہ، ہانگ کانگ، کینیڈا، کروشیا، ناروے اور فلپائن نے بھی ایک، ایک گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں