وزیراعظم کھیلوں کی فیڈریشنز کا احتساب کریں:میانداد

وزیراعظم کھیلوں کی فیڈریشنز کا احتساب کریں:میانداد

پاکستانی ایتھلیٹس کو سہولتیں فراہم کرنے کا کہہ کہہ کر تھک گئے ، سابق کپتان

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان سے کھیلوں کی فیڈریشن کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو سہولتیں فراہم کرنے کا کہہ کہہ کر تھک گئے ، سپورٹس کو کوئی سنجیدہ ہی نہیں لے رہا،سوائے کرکٹ کے کسی دوسرے کھیل پر توجہ نہیں دے رہے ، نئے پاکستان میں دیگر کھیلوں کو ساتھ لیکر چلنا پڑے گا۔اپنے بیان میں سابق کپتان نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین پرفارمنس دینے والے طلحہٰ طالب کی تعریف کی اور کہا کہ طلحہٰ نے اولمپکس میں ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔ جاوید میانداد نے کہا کہ ملک میں وزارت کھیل نے کبھی کھیلوں پر توجہ نہیں دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں