آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی
ایشٹن ایگر مرد میدان قرار ،مچل سٹارک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
برج ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی، ایشٹن ایگر کو مرد میدان قرار دیا گیا جبکہ مچل سٹارک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 اوورز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اوپنر ایون لوئس نے 55 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے ، ان کے علاوہ کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز آسٹریلوی باؤلرز کو جم کر نہ کھیل سکا۔ شائی ہوپ، 14 ، شیمرون ہٹمائر 6 ، ڈیرن براوو 18 ، نکولس پوران 3 ، کپتان کیرن پولارڈ 11 اور الزاری جوزف 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک نے تین جبکہ جوش ہیزل ووڈ، ایشٹن ایگر اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 30.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، میتھیو ویڈ نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں کپتان ایلیکس کیری 35 ، مچل مارش 29 اور ایشٹن ایگر 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔