اولمپک گیمز:ویمنز فٹ بال اور مینز ہاکی کے دلچسپ مقابلے جاری
اولمپک گیمز کے ویمنز فٹ بال ایونٹ میں ہالینڈ نے چین کو گروپ ایف میچ میں دو کے مقابلے میں آٹھ گولز جبکہ برازیل نے زیمبیا کو ایک،صفر سے ہرا دیا
ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک)گروپ جی میں سویڈن کو نیوزی لینڈ پر دو،صفر سے فتح ملی مگر امریکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ کسی گول کے بغیر ڈرا ہو گیا۔گروپ ای میں جاپان نے چلی کو ایک،صفر سے ہرایا اور کینیڈا کا برطانیہ کیخلاف معرکہ ایک،ایک سے برابر رہا۔دوسری جانب مینز ہاکی کے پول اے میں آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو پانچ،دو اور بھارت نے اسپین کو تین،صفر سے ہرایا جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کا میچ دو،دو سے برابر رہا۔پول بی میں جرمنی نے برطانیہ کو پانچ،ایک،بلجیم نے جنوبی افریقہ کو نو،چار اور ہالینڈ نے کینیڈا کو چار،دو سے مات دی۔