اولمپک گیمز:میزبان ملک جاپان کی میڈل ٹیبل پر حکمرانی بدستور برقرار

اولمپک گیمز:میزبان ملک جاپان کی میڈل ٹیبل پر حکمرانی بدستور برقرار

میزبان ملک جاپان کی ٹوکیو اولمپکس کے میڈل ٹیبل پر دس طلائی تمغوں کے ساتھ حکمرانی بدستور قائم ہے اگرچہ چوتھے روز چین اور روسی اولمپک کمیٹی نے تین،تین طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا

ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک)امریکا اور چین نے یکساں طور پر نو،نو گولڈ میڈلز پر قبضہ جمایا ہوا ہے مگر جاپان کے اٹھارہ تمغوں کے برعکس مجموعی تعداد کے اعتبار سے امریکا نے 25 اور چین نے 21 میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔روسی اولمپک کمیٹی سات،برطانیہ چار، کوریا اور آسٹریلیا تین،تین جبکہ کینیڈا، فرانس، جرمنی اور کوسوو نے دو،دو طلائی تمغے جیت لئے ہیں۔ گزشتہ روزایسٹونیا،سوئٹزرلینڈ اور ایونٹ میں شریک سب سے چھوٹے ملک برمودا نے بھی خود کو گولڈ میڈل جیتنے والے ممالک کی صف میں شامل کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں