پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی پاکستان اسپورٹس بورڈ پر کڑی تنقید
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کے کرتا دھرتا بروقت اپنے فرائض ادا کرتے تو آج ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کھلاڑیوں کے نام بھی میڈل ٹیبل پر موجود ہوتے کیونکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹوکیو اولمپکس سے قبل 44 کروڑ روپے کی خطیر رقم بغیر خرچ کئے
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)حکومت کو واپس کردی تھی جسے ملکی ایتھلیٹس پر مناسب انداز سے خرچ کیا گیا ہوتا تو ٹوکیو میں ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب اور شوٹر گلفام جوزف پاکستان کو با آسانی پوڈیم پر پہنچا سکتے تھے ۔