اولمپک گیمز:بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد اور پیراکی میں حسیب طارق کا سفر تمام
اولمپک گیمز کے بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی ماحور شہزاد کا دوسرا میچ بھی محض 31 منٹ میں ہار کر اولمپکس میں سفر تمام ہو گیا
ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک)گروپ ایل میں موجود پاکستانی کھلاڑی کو ویمنز سنگل گروپ پلے اسٹیج میں برطانیہ کی کرسٹی گلمور کیخلاف اکیس،چودہ اور اکیس چودہ سے ناکامی کا سامنا رہا۔مینز 100میٹرز فری اسٹائل کی ہیٹ نمبر دو کے آٹھ پیراکوں میں شامل پاکستان کے محمد حسیب طارق 53.81 سیکنڈز کے وقت میں چھٹے نمبر رہے جبکہ تمام ہیٹس کے اختتام پر ان کو 70 پیراکوں میں 62 ویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا اور یوں ان کیلئے بھی اولمپک گیمز کا اختتام ہو گیا۔