مسلم کمرشل بینک کا Hushe کی کوہ پیماہ ٹیم کیلئے سپانسر

مسلم کمرشل بینک کا Hushe کی کوہ پیماہ ٹیم کیلئے سپانسر

ایم سی بی بینک کی سپانسر کردہ پانچ کوہ پیماؤں کی ٹیم جو Hushe ریجن (جوکہ گلگت بلتستان کا پسماندہ اور غریب علاقہ ہے ) سے تعلق رکھتی ہے نے کامیابی کے ساتھ پہلی دفعہ کے ٹو کی چوٹی سرکی جو ان کی کوہ پیمائی کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

لاہور(سٹاف رپورٹر) کو ہ پیماؤں کی ٹیم محمد تقی کی سربراہی میں علی دورانی ، مشتاق احمد، یوسف علی اور محمد حسن پر مشتمل تھی ۔ایم سی بی نے Hushe ٹیم کی معاونت کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے مثبت رخ کو اجاگرکرنے کے لیے مقامی فن اور پسماندہ عوام کو اٹھانے کی اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں