اعصام الحق کا اٹلانٹا اوپن کے ابتدائی رانڈ میں سفر تمام

اعصام الحق کا اٹلانٹا اوپن کے ابتدائی رانڈ میں سفر تمام

آسٹریلیا کے نکولس اور انکے امریکی جوڑی دار جیک سوک نے شکست دی

اٹلانٹا (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار دیوج شرن اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبل کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ ان کو ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبل کے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کے نکولس کرگیوس اور ان کے امریکی جوڑی دار جیک سوک نے شکست دی۔ امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبل مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کے نکولس کرگیوس اور ان کے امریکی جوڑی دار جیک سوک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار دیوج شرن کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں