ساجد سدپارہ نے آکسیجن کے بغیر دوبارہ کے ٹو سر کرلی
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی مہم سر کرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے کے ٹو کی چوٹی سر کرلی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ساجد سدپارہ کے ہمراہ کینیڈین فوٹو گرافر اور فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپال کے پسنگ کاجی شرپا نے بھی کے ٹو کو سر کیا ہے ۔تینوں کوہِ پیماؤں نے صبح 7 بج کر 45 منٹ پر کے ٹو کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا، ساجد سدپارہ نے دوسری بار کے ٹو سر کیا ہے ۔خیال رہے کہ ساجد سدپارہ اپنے والد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی لاشوں کی تلاش اور انہیں واپس لانے کے مقصد سے دوبارہ کے ٹو پر پہنچے ہیں۔