اولمپکس،سلووینیا،ہالینڈ کے روڈ سائیکلنگ میں طلائی تمغے جیتے

اولمپکس،سلووینیا،ہالینڈ کے روڈ سائیکلنگ میں طلائی تمغے جیتے

روئنگ مقابلوں میں آسٹریلیا نے دو، رومانیہ، فرانس، ہالینڈ،چین کا گولڈ میڈل

ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)اولمپک گیمز کے روئنگ مقابلوں میں آسٹریلیا نے دو، رومانیہ، فرانس، ہالینڈ اور چین نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیت لیا۔ گزشتہ روز روئنگ ایونٹ کے مینز فور فائنل میں آسٹریلیا نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔ ویمنز فور فائنل میں بھی آسٹریلوی ٹیم طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی ۔ مینز ڈبل سکلز کے فائنل میں فرانس نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ ویمنز ڈبل سکلز کے فائنل میں رومانیہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا ، مینز کواڈروپل سکلز کے فائنل میں ہالینڈ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ویمنز کواڈروپل سکلز میں چین نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ دریں اثنا فجی کی مینز رگبی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک میں مردوں کے رگبی سیونز ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ فجی نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ۔علاوہ ازیں سلووینیا اور ہالینڈ نے روڈ سائیکلنگ ایونٹ میں طلائی تمغے جیت لئے ۔ چین نے ڈائیونگ کے سنکرونائزڈ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا ۔سوئمنگ مقابلوں میں آسٹریلیا اور ہنگری نے طلائی تمغے جیت لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں