کے پی ایل کیخلاف بھارتی سازشوں پرشعیب اختر ڈٹ گئے
بھارتی کرکٹ بورڈ کی کے پی ایل کے خلاف سازشوں کے خلاف شعیب اختر ڈٹ گئے
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر کشمیر پریمئیر لیگ کا حصہ بن گئے ۔ شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کے انھوں نے بطورپیس ایمبیسڈر کے پی ایل کوجائن کر لیا ہے ۔شعیب اختر کہتے ہیں ہمیں امن کو فروغ دینا ہے ،بھارتی کرکٹ اور کے پی ایل کے درمیان ہنگامہ کیوں ہے ؟بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔