ہاکی فیڈریشن کا پلیئرز کیلئے پہلی بار سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنے کیلئے ہر ماہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کیلئے پہلی بار سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا،32 کھلاڑیوں میں سے 12 کھلاڑی ہی فٹنس ٹیسٹ پاس کرسکے ۔ کپتان رضوان سینئر، اظفر یعقوب سمیت کئی سینئر کھلاڑی ناکام ہوگئے ،فٹنس معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو ایک بار پھر ٹیسٹ پاس کرنے کا موقع دیا جائے گا۔اے کیٹیگری میں پانچ لڑکے شامل ہیں جنہیں پچاس ہزار ملے گا،عمر بھٹہ، مبشر علی، اعجاز علی، علی شان، ابوبکر محمود اے کیٹیگری شامل ،بی کیٹیگری میں شامل تعظیم الحسن اور معین شکیل کو ماہانہ چالیس ہزار ملے گا،سی کیٹیگری میں وقار گول کیپر، عبداللہ گول کیپر، عمید ستار، عقیل احمد اور رومان خان شامل کھلاڑیوں کو تیس ہزار دیا جائے گا،ایمرجنگ کیٹیگری میں دانش، رضوان علی، عبیداللہ، نوید عالم کو ماہانہ بیس ہزار ملے گا،تمام کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنے کے لیے ہر ماہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیس کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کررکھا ہے ۔