انگلش کرکٹر مونٹی بھی بھارتی مکرو چہرہ سامنے لے آئے
کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے انگلش باؤلر مونٹی پینسر نے بھارتی دباؤ پر دستبرداری اختیار کر لی
لاہور (دنیا نیوز ) ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دباؤ آ رہا ہے اور وہاں سے کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے جائیں گے تو آپ کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوں گی آپ کو مستقبل میں بھارت کا ویزانہیں ملے گا، میں اپنا سپورٹس جرنلسٹ کا کیریئر شروع کرنا چاہتا ہوں، کمنٹری کا بھی سوچ رہا ہوں ، اپنا کیریئر خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔