کے پی ایل،ہرشل گبز، تلکرتنے دلشان کی آج پاکستان آمد

کے پی ایل،ہرشل گبز، تلکرتنے  دلشان کی آج پاکستان آمد

چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل شیڈول کے مطابق ہوگی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) ہرشل گبز، تلکرتنے دلشان لیگ میں حصہ لینے کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے ، دونوں کھلاڑیوں اور ان کے کرکٹ بورڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین کشمیرکمیٹی نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی جلد فخر زمان، شاداب خان ، عثمان قادر،امام الحق اور محمد حسنین کواین اوسی جاری کرے گا۔انھوں نے بھارتی حکومت سے درخواست کی کہ کھیل کوسیاست سے الگ رکھے ، کھیل عوام کوجوڑتے ہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں