سیمنوسکایا کا وطن واپسی سے انکار

سیمنوسکایا کا وطن واپسی سے انکار

بیلاروس کی ایتھلیٹ کرسٹینا سیمنوسکایا نے جاپان سے واپس اپنے ملک جانے سے انکار کر دیا

ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک) انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے کوچز پر تنقید کی تھی جس پر انہیں فوری طور پر وطن لوٹنے کا حکم دیا گیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ بیلاروس واپسی کیلئے خوف کا شکار ہیں۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر خود کو جاپانی پولیس کے حوالے کرنے کے بعد پولینڈ کے سفارتخانے میں پناہ حاصل کر لی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں