مثبت سیکیورٹی رپورٹ پرکیوی ٹیم پاکستان کا دورہ ضرور کرے گی،ڈیوڈ وائٹ
کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے تصدیق کردی ہے کہ سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے ملنے والی رپورٹ مثبت ہوئی تو نیوزی لینڈ کی ٹیم لازمی پاکستان کا دورہ کرے گی
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن پاکستان میں مختلف وینیوز کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کریں گے جو اطمینان بخش ہوئی تو کیوی ٹیم پاکستان کا دورہ ضرور کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تیاریاں کر رہے ہیں تاکہ اٹھارہ برس کے بعد پاکستان کا دورہ ممکن بنایا جا سکے۔