اولمپک ویمنز ہاکی:بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اولمپک ویمنز ہاکی:بھارت  نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اولمپک گیمز کے ویمنز فٹ بال کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کامیابی کے بعد ارجنٹائن، بھارت،ہالینڈ اور برطانیہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن نے جرمنی کو تین،صفر سے جبکہ بھارت نے مضبوط حریف آسٹریلیا کو ایک، صفر سے مات دے کر پہلی مرتبہ لاسٹ فور راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کو تین،صفر اور برطانیہ نے اسپین کیخلاف دو،دو سے برابر میچ کھیلنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دو،صفر سے کامیابی کو گلے لگایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں