ٹوکیو اولمپکس:چین کی میڈل ٹیبل پر پوزیشن مستحکم تر ہونے لگی
اولمپک گیمز کے دسویں روز بھی میزبان ملک جاپان کے ایتھلیٹس مایوس کن طور پر کوئی طلائی تمغہ نہیں جیت سکے جس کی وجہ سے چین کی میڈل ٹیبل پر پوزیشن مستحکم تر ہونے لگی
ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک) جس نے 29 گولڈ میڈلز جیت کر دوسرے نمبر پر موجود امریکا کے مقابلے میں سات طلائی تمغے زیادہ جیت لئے ہیں۔چین نے سترہ سلور اور سولہ برانز سمیت مجموعی تمغوں کی تعداد 62 تک پہنچا دی تاہم امریکا نے پچیس سلور اور سترہ برانز سمیت 64 تمغوں پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ جاپان کے پاس سترہ طلائی سمیت 33 میڈلز موجود ہیں۔آسٹریلیا نے 14،روسی اولمپک کمیٹی نے 12 اور برطانیہ نے گیارہ گولڈ میڈلز جیت لئے جبکہ فرانس،جرمنی اور کوریا کے چھ،چھ اور ہالینڈ کی طلائی تمغوں کی تعداد پانچ ہے۔