ریگولر نہیں مگر ہمیشہ اعتماد سے باؤلنگ کرتا ہوں:حفیظ

ریگولر نہیں مگر ہمیشہ اعتماد سے باؤلنگ کرتا ہوں:حفیظ

محمد وسیم جونیئر نے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے ،آل راؤنڈر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے سیریز کے تمام میچز مکمل نہیں ہوسکے مگر جو میچ مکمل ہوا وہاں ہماری کارکردگی اچھی رہی۔ محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تھی،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے سے اعتماد بڑھے گا۔ہمیں اس جیت کو انجوائے کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی ریگولر باؤلر نہیں تھا مگر ہمیشہ اعتماد سے باؤلنگ کرتا ہوں،بڑی دیر سے باؤلنگ کا انتظار کررہا تھا جیسے ہی موقع ملا اس کا فائدہ اٹھایا،محمد وسیم جونیئر نے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے ،ہمیشہ کہتا ہوں کہ نئے لڑکے کو جب موقع دیں تو پورا موقع دیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ خوشی ہے کہ وسیم جونیئر کو سیریز میں پورا موقع دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں