عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے ، پچھلے ماہ سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ہے جبکہ پی سی بی سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ہیں۔عمر کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا،جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں