ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت نے مصباح الحق کو سنبھال لیا

ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت نے مصباح الحق کو سنبھال لیا

ویسٹ انڈیز کیخلاف بارش سے متاثرہ ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک،صفر سے کامیابی نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سنبھال لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف مختصر فارمیٹ کی سیریز ہارنے والے مصباح الحق کے متعلق یہ خیال ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ وہ کوچنگ کی ناتجربہ کاری کے سبب ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے موزوں نہیں اور اسی وجہ سے تبدیلیوں کے عمل کی خاطر ان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کارکردگی مرکز نگاہ سمجھی جا رہی تھی لیکن موسم سے بری طرح متاثرہ سیریز کے بعد پی سی بی اور کرکٹ کمیٹی کیلئے مصباح الحق کے وائٹ بال مستقبل کا حتمی فیصلہ کرنا آسان نہیں رہا لہٰذا وہ بدستور فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں