عماد وسیم قومی ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حیران

عماد وسیم قومی ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حیران

عالمی کپ 2019کے بعد 2یا 3 میچز میں موقع دیکر ڈراپ کردیا گیا،سپنر

لاہور (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حیران قومی کرکٹ ٹیم کے سپن بائولنگ آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں کہ ان کے ٹیم سے اخراج کی وجہ کیا ہے ۔32 سالہ آل راؤنڈر کا خیال ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کے بعد اپنی واپسی ممکن بنانے کیلئے پرعزم ہیں لیکن وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ عالمی کپ 2019ء کے بعد انہیں صرف 2 یا 3 میچوں میں موقع دے کر ڈراپ کیوں کردیا گیا مگر وہ ٹیم انتظامیہ کے اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور تسلسل کے ساتھ ڈومیسٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی واپسی کی کوشش کرتے رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں