محمد نواز مثبت کووڈ ٹیسٹ کے باعث قرنطینہ میں منتقل

محمد نواز مثبت کووڈ ٹیسٹ کے باعث قرنطینہ میں منتقل

اسلام آباد پہنچنے پر دوسرے مرحلے کی ٹیسٹنگ کا نتیجہ توقعات کے برخلاف ثابت سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا،دیگر تمام کھلاڑیوں کے رزلٹ منفی

لاہور،راولپنڈی ،کراچی(سپورٹس رپورٹرز)کیویز کیخلاف سیریز سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز مثبت کووڈ ٹیسٹ کے باعث قرنطینہ میں منتقل ہو گئے ،اسلام آباد پہنچنے پر دوسرے مرحلے کی ٹیسٹنگ کا نتیجہ توقعات کے برخلاف ثابت ہوا،سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا البتہ دیگر تمام کھلاڑیوں کے رزلٹ منفی آئے ہیں جو آج سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن شروع کردیں گے ،ٹام لیتھم کی زیر قیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی جسے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کیخلاف سیریز کا خاتمہ کر کے ٹام لیتھم کی زیر قیادت کل اسلام آباد پہنچے گی جہاں اسے 17ستمبر سے 3 اکتوبر تک تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا کڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ اسے ولیمسنِ بولٹ،کائیل اور لوکی کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں