لاستھ ملنگا نے ٹی ٹونٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی

لاستھ ملنگا نے ٹی ٹونٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی

محدود فارمیٹ کو خیر باد کہنے کے بعد ملنگا کا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنگا کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا۔خیال رہے کہ سری لنکا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے ۔علاوہ ازیں لاستھ ملنگا اس سال جنوری میں فرنچائز کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں۔لاستھ ملنگا 2014 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے ۔ملنگا نے سری لنکا کی جانب سے 30 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلے جن میں انہوں نے بالترتیب 101، 338 اور 107 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں