جیت کا عزم لئے 18 سال بعد پاکستان آئے ہیں:پوکنل

جیت کا عزم لئے 18 سال بعد پاکستان آئے ہیں:پوکنل

پاکستان میں فاسٹ باؤلرز کا کردار بنگلا دیش کی نسبت زیادہ ہوگا، کیوی کوچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گلین پوکنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ باؤلرز کا کردار بنگلا دیش کی نسبت زیادہ ہوگا، 18 سال بعد پاکستان میں جیت کے عزم کے ساتھ آئے ہیں، امید ہے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی کنڈیشنز کے ساتھ جلد ایڈجسٹ ہو جائیں گے ۔دورۂ پاکستان پر موجود نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گلین پوکنل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ایک روزہ سکواڈ نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پہلا پریکٹس سیشن کیا اور کھلاڑی کنڈیشنز اور موسم میں ایڈجسٹ ہونے کی جلد سے جلد کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اٹھارہ سال بعد آئے ہیں اور سیریز جیتنے کیلئے پرجوش ہیں۔ہیڈکوچ نے کہا کہ بنگلا دیش میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنے کی اچھی پریکٹس ہوئی جو پاکستان میں کھیلتے ہوئے مددگار ثابت ہوگی۔ان کاکہنا تھا کہ لیگ کرکٹ کی طرف اب دنیائے کرکٹ زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں