باؤلنگ اٹیک کی کارکردگی میں تسلسل لا سکتا ہوں:فلینڈر

باؤلنگ اٹیک کی کارکردگی میں تسلسل لا سکتا ہوں:فلینڈر

ماہر کھلاڑیوں کیساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہوں،قومی ٹی ٹونٹی باؤلنگ کوچ

جوہانسبرگ (این این آئی)ساؤتھ افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ورنن فلینڈر نے کہا ہے کہ نوجوان باؤلنگ اٹیک کی کارکردگی میں تسلسل لا سکتا ہوں۔ورنن فلینڈر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ماہر کھلاڑیوں کے گروپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔باؤلنگ کوچ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے مجھے کال کی اور پاکستان ٹیم جوائن کرنے میں دلچسپی کا پوچھا، میرے لیے یہ ایک اچھا موقع تھا میں انکار نہیں کر سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ محمد حسنین ٹیلنٹڈ نوجوان باؤلر ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے یہ نوجوان بھی اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں