ورلڈ کپ لیگ 2، نیپال نے امریکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ورلڈ کپ لیگ 2، نیپال نے امریکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

امریکا نے 230رنز بنائے ، نیپال نے ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کیا

مسقط (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ 2 میں نیپال نے امریکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا، الامارت کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے لیگ کے 37 ویں میچ میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے ، مونانک پٹیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز بنائے ۔ نیپال کی طرف سے سوشان، سندیپ لمیچھانے اور بکرم سوب نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیپال نے مطلوبہ ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کوشل بھورٹیل نے 84 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، روہت پوڈیل 62 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ کوشل بھورٹیل کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں