کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز

کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز

ٹورنامنٹ 15سے 22ستمبر تک کھیلا جائے گا،تمام کپتان جیت کیلئے پرعزم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آج سے شروع ہونے والے مینز ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کا آغاز کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے ہوگا، جہاں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 15 سے 22 ستمبر تک بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔کپتان سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون سیف بدر نے کہاکہ ان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔کپتان بلوچستان جلات خان نے کہاکہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بہت اچھے ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی ہے ،سکواڈ متوازی اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔کپتان خیبرپختونخوا زوہیب خان نے کہاکہ ہم اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ کپتان ناردرن عمیر مسعود نے کہاکہ ہمارا سکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مگر ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔کپتان سندھ فراز علی نے کہاکہ ایونٹ میں بہترین انفرادی اور اجتماعی کارکردگی پیش کریں گے ۔ کپتان سدرن پنجاب عمر صدیق نے کہاکہ ماہوار وظیفے میں اضافے سے کھلاڑی بہت خوش ہیں اس اعلان سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی اور کھیل میں مقابلے کی فضا بڑھے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں