کوہلی کا ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹونٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان
ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)کوہلی نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی۔اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے تاہم ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے ۔