رمیزراجہ کے مجھے یاٹیم کو سپورٹ نہ کرنے کا تاثرغلط:بابر اعظم

رمیزراجہ کے مجھے یاٹیم کو سپورٹ نہ کرنے کا تاثرغلط:بابر اعظم

باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ چیئرمین بورڈ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں، فی الحال کیویز کیخلاف سیریز جیتنی ہے پنڈی میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں ،میچ سے قبل فائنل الیون منتخب کرینگے ،ون ڈے ٹیم مستحکم ہے ،قومی کپتان

راولپنڈی،لاہور(سپورٹس رپورٹرز)قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے ، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں ،میچ سے قبل فائنل الیون منتخب کریں گے ،کوچنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ وقار یونس اور مصباح الحق کا ذاتی ہے ،میتھیو ہیڈن سے کافی فائدہ ہوگا کیونکہ اپنے دور میں کافی جارہانہ بیٹنگ کررے تھے ،مجھے نہیں لگتا کہ رمیز راجہ مجھے یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے ،باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔راولپنڈی میں ورچوئل کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ عبداللہ شفیق کی پرفارمنس میں بہتری نظر آرہی ہے ۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے تین سپنرز کو کھلانے کا پلان رکھا ہے ،ہوم کنڈیشنز میں عرب امارات میں ہونے والے ورلڈکپ جیسی پچوں کو ذہن میں رکھ کر تیاری کر رہے ہیں ،مڈل آرڈر میں چند مسائل ہیں لیکن پاکستان کی ایک روزہ ٹیم مستحکم ہے ،کوشش ہوگی کہ جن نوجوان کھلاڑیوں کو اب تک موقع نہیں ملا ان کو آنے والے میچوں میں چانس دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں