رمیز راجہ نے ڈی آر ایس کی عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا

رمیز راجہ نے ڈی آر ایس کی عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا

نو منتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)واضح رہے کہ ڈی آر ایس کی عدم موجودگی کے پیش نظر کیویز کیخلاف سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہوگی جبکہ پی سی بی کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے کمرشل ڈپارٹمنٹ کو ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کیلئے متعلقہ عملے سے معاہدہ کرنا تھا لیکن معاملات بروقت طے نہ ہونے کے باعث موجودہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں