ایک دو روز میں دورہ پاکستان کا فیصلہ کرینگے :انگلش بورڈ
بورڈ اپنی سکیورٹی ٹیم سے پاکستان کے بارے رائے حاصل کررہا ہے ،ترجمان
لاہور،راولپنڈی(سپورٹس رپورٹرز)برطانوی کرکٹ بورڈ(ای سی بی)نے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔ای سی بی کے مطابق پاکستان کے دورے کے بارے میں فیصلہ اگلے ایک دو روز میں کریں گے ۔انگلش کرکٹ بورڈ اپنی سکیورٹی ٹیم سے پاکستان کے بارے میں رائے حاصل کررہا ہے ۔ترجمان ای سی بی کاکہناہے کہ ہم نیوزی لینڈ کرکٹ کے سکیورٹی الرٹ سے جڑے فیصلے سے آگاہ ہیں۔پاکستان میں گرائونڈ پر موجود ہماری سکیورٹی ٹیم سے صورتحال سے متعلق آگاہی لے رہے ہیں۔ ہم آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان میں انگلش ٹیم کے ٹی 20 میچز کی اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔