انگلینڈ کا ددرہ پاکستان یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت متحرک

 انگلینڈ کا ددرہ پاکستان یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت متحرک

سفارتی تعلقات استعمال کرنے کا فیصلہ، انگلینڈ سے رابطے شروع کردئیے گئے

لاہور(دنیا نیوز)انگلینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے وفاقی حکومت نے سفارتی تعلقات استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ ہونے کے بعد اطلاعات مل رہی تھیں کہ انگلینڈ بھی دورہ پاکستان سے متعلق 48 گھنٹوں میں کوئی فیصلہ کرنے جا رہا ہے ۔ان خبروں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے انگلینڈ کی ٹیم کو دورہ پاکستان پر راضی کرنے کے لئے رابطے شروع کر دئیے ہیں، انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے سفارتی تعلقات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے انگلینڈ کے ہم منصب سے رابطہ کئے جانے کا امکان ہے ، انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے انعقاد کیلئے ہر حربہ استعمال کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں