نگہت منظور الیون نے سندھ ویمن فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ جیت لی
نگہت منظور جونیئر الیون نے شہلارضا الیون کو چار ، دو سے شکست د ے کر سندھ ویمن فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ اپنے نام کرلی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مسرت حنیف الیون تیسری جبکہ لبنیٰ افتخار الیون نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔صوبائی وزیر شہلا رضا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر ٹورنامنٹ کا فائنل نگہت منظور جونیئر الیون اور شہلا رضا الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ وقفے پر مقابلہ دو، دو گول سے برابر تھاتاہم دوسرے سیشن میں نگہت منظور جونیئر الیون نے مزید دوبار گیند کو جال میں پھینک کر اسکور چار ،دو کر دیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں مسرت حنیف الیون نے لبنیٰ افتخار الیون کو سات، چار سے شکست دی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی شہلا رضا نے جنید علی شاہ، افتخار سید، حنیف خان، ناصر علی، عثمان، راناشفیق، محمد نعیم، گل فراز احمد، محمد زبیر، لبنیٰ افتخار، اسد قریشی، حیدر حسین اور خالد جونیئر کی موجودگی میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔