سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر کپ:بابر مسیح فائنل میں شکست سے دوچار

سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر کپ:بابر مسیح فائنل میں شکست سے دوچار

آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر کپ کے فائنل میں قومی کیوئسٹ بابر مسیح کو بھارت کے پنکج ایڈوانی نے شکست دے کر ٹرافی سے محروم کردیا تاہم پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے والے پاکستانی کو سلور میڈل مل گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن ترجمان کے مطابق بابر مسیح بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود سابق عالمی چیمپئن کو قابو نہ کرسکے اور پانچ کے مقابلے میں سات فریمز سے مات کھا گئے ۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر مسیح نے جرمن حریف رچرڈ وینولڈ کو چھ،چار فریمز سے ہرا کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں