نیوزی لینڈ،انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں سرپرائز دینگے :شعیب

نیوزی لینڈ،انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں سرپرائز دینگے :شعیب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انگلش بورڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہم انہیں ورلڈکپ میں سرپرائز دیں گے

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ اگر وہ چیئرمین پی سی بی ہوتے تو آج ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے آئندہ سیریز سے بائیکاٹ کا اعلان کردیتے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت سے بڑا میچ نیوزی لینڈ سے ہوگا، اب ہم نے انہیں ورلڈ کپ میں پینجہ لگانا ہے ۔سابق سپیڈ سٹار نے کہا کہ پی سی بی اپنی سلیکشن ٹھیک کر لے ، جو تین چار لڑکے ٹیم کی ضرورت ہیں ان کا انتخاب کرے تاکہ ہم ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم بن کر اتریں۔شعیب اختر نے کہا کہ اپنا غصہ نکالنے کا وقت میدان میں ہوگا، بس کھلاڑیوں کو اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں