سی این ایس ہاکی:افتتاحی میچ میں پاکستان نیوی کی کامیابی

سی این ایس ہاکی:افتتاحی میچ  میں پاکستان نیوی کی کامیابی

تیسرے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نیوی نے پنجاب کو مرد میدان سفیان کے دو اور محسن صابر کے ایک گول کے سہارے آسانی کے ساتھ تین،صفر سے مات دے دی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دوران مقابلوں میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ تقریب سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل اویس بلگرامی،کموڈور کاشف منیر اور سابق قومی کپتان اور اولمپیئن اصلاح الدین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پی ایچ ایف حکام اور سابق قومی ہاکی پلیئرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں