کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل سندھ نے جیت لیا

کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی ٹوئنٹی  کپ کا ٹائٹل سندھ نے جیت لیا

کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل سندھ نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر جیت لیا جبکہ سدرن پنجاب کی ٹیم بلوچستان کیخلاف کامیابی کے دوران رن ریٹ کو بہتر نہ بنا سکی ورنہ پانچ، پانچ میچوں کے بعد دونوں ٹیموں کے آٹھ،آٹھ پوائنٹس تھے

کوئٹہ(اسپورٹس ڈیسک) بگٹی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز سدرن پنجاب نے ہمایوں الطاف کے ناقابل شکست 52 رنز کی بدولت بلوچستان کو تین وکٹوں سے ہرادیا مگر اپنے رن ریٹ میں مطلوبہ بہتری سے محروم رہی جبکہ کامران غلام 80 ناٹ آؤٹ اور نبی گل 61 رنز بنا کر خیبر پختونخوا کو ناردرن کیخلاف پانچ وکٹوں سے فتح دلانے میں کامیاب رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں