برطانوی بھی ای سی بی کی منافقت اور دہرے معیار پر نالاں

برطانوی بھی ای سی بی کی منافقت اور دہرے معیار پر نالاں

ایسا طرزعمل انگلینڈ کو بہترین دوستوں سے محروم کر سکتا ہے ،جارج ڈوبیل

لندن(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی بھی ای سی بی کی منافقت اور دہرے معیار پر نالاں دکھائی دیتے ہیں کیونکہ صحافی جارج ڈوبیل کا کہنا ہے کہ ایسا طرزعمل انگلینڈ کو بہترین دوستوں سے محروم کر سکتا ہے ۔جارج ڈوبیل نے اپنے طویل مضمون میں کئی مثالیں دے کر انگلش حکام کی دو عملی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جن پروٹوکولز کے تحت ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے پاکستان کا دورہ کیا وہی دورے کی منسوخی کا باعث بن گئے اگرچہ برطانوی ہائی کمیشن نے بھی بھرپور اطمینان ظاہر کیا تھا جبکہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل لندن میں دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے مگر نہ کوئی ٹیم واپس جاتی ہے اور نہ کوئی میچ متاثر ہوتا ہے جبکہ کیوی ویمنز ٹیم کیخلاف دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انگلش حکام دوسروں سے اس معیار کا تقاضا کر رہے ہیں جن پر عمل کرنا خود ان کے بس سے باہر ہے جس کی ایک مثال بھارت کیخلاف سیریز میں ایک شائق کا کئی بار بھیس بدل کر میدان میں گھس جانا بھی ہے جو مسلح ہوتا تو معاملہ سنگین ہو سکتا تھا جبکہ کوویڈ کے دوران اس کا کھلاڑیوں کو پکڑنا بھی مشکلات کا باعث بن سکتا تھا اور یہ سب کہیں اور ہوتا تو انگلش حکام کیا کرتے جنہوں نے دیگر قوموں سے محض فاصلے بڑھائے ہیں حالانکہ یہ وقت مشکل حالات میں انگلینڈ کا دورہ کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں