پی سی بی اور ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدہ

پی سی بی اور ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدہ

معاہدہ کے تحت ازبک پلیئرز کو تکنیکی، ذہنی،ٹیکٹیکل معاونت فراہم کی جائیگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔ معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرے گا، جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی، ذہنی اور ٹیکٹیکل معاونت فراہم کی جائے گی۔اس ضمن میں پی سی بی اپنے سٹاف کو بھی ازبکستان بھیجے گا، جو وہاں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز بھی کروائیں گے ۔ معاہدے کے تحت پی سی بی کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بریفنگ بھی فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں، پی سی بی ازبکستان کی ٹیم کے پاکستان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سے متعلق آپشن پر بھی غور کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں