کاش دنیا پاکستانیوں کا کرکٹ کیلئے جذبہ دیکھ سکے :کرکٹرز

کاش دنیا پاکستانیوں کا کرکٹ کیلئے جذبہ دیکھ سکے :کرکٹرز

ہم آگے بڑھتے رہیں گے ، پاکستان کرکٹ زندہ رہے گی ، شاہین شاہ ،شاداب ، اب وقت آگیا ہے کہ پی ایس ایل کا سب سے بڑا سیزن پاکستان میں ہو، عامر

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ بورڈ کی جانب سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ ا یک انتہائی افسوسناک خبر ہے ،کاش کہ دنیا پاکستان کے لوگوں کا کرکٹ کیلئے جذبہ اور محبت دیکھ سکے ، ہم آگے بڑھتے رہیں گے ، پاکستان زندہ باد۔ کامران اکمل نے لکھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے ، لیکن یہ سب نیوزی لینڈ کا کیا دھرا جس کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بالکل الفاظ نہیں ہیں،کبھی نہ بھولیں کہ پاکستان کرکٹ زندہ رہے گی ، یہ ناصرف زندہ رہے گی بلکہ پھلے پھولے گی، پاکستان اور پاکستان کے لوگ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ورلڈ کپ جیتنے کا وقت ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ پی ایس ایل کا سب سے بڑا سیزن پاکستان میں ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں