انگلش فٹبال :مانچسٹرسٹی نے چیلسی کو 1-0سے گھیر لیا

 انگلش فٹبال :مانچسٹرسٹی نے چیلسی کو 1-0سے گھیر لیا

آسٹن ولا کا کرسٹیانورونالڈر کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0سے ہرا کر اپ سیٹ

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ ویک میں گزشتہ روز 7میچز کھیلے گئے ۔دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی نے چیلسی کو 1-0سے مات دے دی ،آسٹن ولا نے کرسٹیانو رونالڈر کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا۔ایورٹن نے ناروچ سٹی کو 2-0سے قابو کیا جبکہ ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے لیڈز یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے دھول چٹادی ۔لیسسٹرسٹی اور برنلے کا میچ 2-2،نیوکیسل یونائیٹڈ اور وٹفورڈ کا میچ 1-1جبکہ لیورپول اور برینٹ فورڈ کا میچ 3-3گول سے برابر رہا۔آج 2میچز کھیلے جائیں گے جن میں ساؤتھمپٹن اوروولورہمپٹن وانڈررز جبکہ ٹوٹنہم اورآرسنل کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی ۔چھٹے میچ ویک کا آخری میچ 28ستمبر کو کرسٹل پیلس اور برائٹون اینڈ ہوو البائن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں