سی این ایس ہاکی:دفاعی چیمپئن نیشنل بینک سمیت سیمی فائنل لائن اپ مکمل

سی این ایس ہاکی:دفاعی چیمپئن نیشنل بینک سمیت سیمی فائنل لائن اپ مکمل

چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں دن سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) جب عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن نیشنل بینک، واپڈا، نیوی اورماڑی پیٹرولیم نے لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کرلیا البتہ پنجاب، پورٹ قاسم اتھارٹی، آرمی اور ایئرفورس کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔گروپ اے کے آخری میچ میں ماڑی پیٹرولیم نے پاکستان ایئرفورس کو وقار علی اور علی انور کے گولز کی بدولت دو،صفر سے زیرکرلیا تاہم گول کیپر عبداللہ اشتیاق مرد میدان قرار پائے ۔پاکستان آرمی نے پنجاب کو مین آف دی میچ شاہد علی کی ہیٹ ٹرک کے سہارے آٹھ،دو کے بڑے فرق سے ٹھکانے لگا دیا جبکہ وسیم اکرم اور محمد سفیر نے دو، دو اور احمد سہیل نے ایک گول کیا۔گروپ بی کے آخری میچ میں دفاعی چیمپئن نیشنل بینک نے پاکستان نیوی کو دو،ایک سے مات دی۔فاتح کپتان اور نین آف دی میچ ابوبکر محمود اور عامر علی کے علاوہ نیوی کے اسد عزیز نے ایک،ایک گول اسکور کیا۔ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں