قومی ٹی 20،خیبرپختونخواکاجنوبی پنجاب پر 7وکٹوں سے غلبہ

قومی ٹی 20،خیبرپختونخواکاجنوبی پنجاب پر 7وکٹوں سے غلبہ

سندھ نے ناردرن ایریازکو چار وکٹوں سے مات دیکر دوسری کامیابی یقینی بنا لی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سندھ نے ناردرن ایریازکو چار وکٹوں سے مات دے کر دوسری کامیابی یقینی بنا لی جبکہ خیبر پختونخوا نے جنوبی پنجاب کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایونٹ کے چھٹے میچ میں ناردرن ایریازکی بیٹنگ کسی بھی لمحے مستحکم نہیں ہو سکی اور محمد نواز کے 30 رنز سمیت 136 کا مجموعہ بنایا جا سکا۔شاہنواز ڈاہانی نے تین جبکہ محمد حسنین اور زاہد محمود نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سندھ نے 36 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے باوجود شرجیل خان کے 43 رنز سے قدم جمائے اور پھر مرد میدان سرفراز احمد کے ناقابل شکست 42 جبکہ انور علی کے 31 رنز نے فتح کا سامان کر کے حارث رؤف اور عماد وسیم کی دو،دو وکٹیں ضائع کردیں۔اس سے قبل پانچویں میچ میں جنوبی پنجاب نے پہلے بیٹنگ میں 152 رنزاسکور کئے جس میں محمد عمران 54رنز بنا کر نمایاں رہے ۔مرد میدان عمران خان سینئر نے چار،شاہین آفریدی نے تین اور محمد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں دوسری وکٹ پر 136 رنز جوڑنے والے صاحبزادہ فرحان 73 اور محمد رضوان 64 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی کی ضمانت بن گئے اور نسیم شاہ کی دو وکٹیں کام نہیں آئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں