حکومت کی جانب سے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو فنڈز روکنے کی ہدایات

حکومت کی جانب سے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو فنڈز روکنے کی ہدایات

حکومت کی جانب سے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو فنڈز روکنے کی ہدایت کردی گئی یوں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)اس بابت متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں کھیلوں کے ڈھانچے کی تبدیلی کے پیش نظر اپنے فنڈز روک لیں کیونکہ وزیر اعظم کی خواہش کے مطابق مارچ دو ہزار بائیس سے ڈپارٹمنٹل کے بجائے علاقائی ٹیموں کو پروموٹ کیا جائے گا۔اداروں سے دو ماہ میں سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں کہ فنڈز ریجنل ٹیموں کیلئے کس طرح استعمال ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں