نیشنل ٹی ٹونٹی ،صہیب مقصود اور حارث کی آواز سٹمپ مائیک میں قید
نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوران قومی ٹیم کے کرکٹرز صہیب مقصود اور حارث سہیل کی آواز سٹمپ مائیک میں قید ہو گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جس میں دونوں کھلاڑیوں کو وکٹوں کے معیار کے بارے میں شکایت کرتے سنا جاسکتا ہے ۔ دونوں نے وکٹوں کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو کس قسم کی وکٹوں پر پریکٹس کرائی جا رہی ہے صہیب نے اس دوران کہا کہ یہ ہمیں دبئی کیلئے تیاری کرا رہے ہیں لیکن آخر میں یہ ٹیم ہی تبدیل کرا دیں گے ۔